مشترکہ مفادات کونسل نے 2005 سے زیر التوا بجلی کی پیداوار کا طویل المدتی پلان منظور کرلیا ہے، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر

119

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کا طویل المدتی پلان منظور کرلیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل نے بجلی کی پیداوار کا طویل المدتی پلان منظور کرلیا ہے ۔

بجلی کی پیداوار کا طویل المدتی پلان 2005 سے زیر التوا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پلان کے تحت مستقبل میں طلب و رسد کا تخمینہ دیکھ کر بجلی پیدا کی جائے ۔ اس پلان کے حوالے سے صوبوں کے ساتھ طویل مشاورت کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں مسابقتی بنیادوں پر سستے ایندھن سے بجلی پیدا کی جائے گی ۔نئے پلان کی منظوری کے بعد مہنگی کی پیداوار کا خاتمہ ہوگا ۔ مستقبل میں زیادہاستعداد اور غیر شفاف انداز میں ٹھیکے دینے کا خاتمہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایسے پلان بنا کر گردشی قرضے اور دیگر مسائل سے بچا جاسکتا تھا۔