مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں15 عام شہری مارے گئے، اقوام متحدہ

127

کابل ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے افغان مشن نے کہا ہے کہ مشرقی افغانستان میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں15 عام شہری مارے گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ امریکی ڈرون حملہ 28 ستمبر کو مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع آچین میں کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مقامی دفتر نے اپنے ایک بیان میںاس حملے کی آزادانہ چھان بین کا مطالبہ کیا ہے۔