مشرقی افغانستان میں فوجی کارروائیوں میں 5عسکریت پسندہلاک ،

127
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

کابل ۔ یکم نومبر (اے پی پی)مشرقی افغانستان میں فوجی کارروائیوں میں 5عسکریت پسندہلاک ہوگئے، ہلمند میں ایک کارروائی میں سینئر افغان فوجی کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں متضاد اطلاعات ملی ہیں ۔افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقوال نے بتایا کہ ننگرہار کے اضلاع خوگیانی اورچپرہارمیں دو الگ الگ کارروائیوں میں 5عسکریت پسندہلاک ہوگئے۔مرنے والوں میں طالبان کے کمانڈر قاری شاکر بھی شامل ہیں۔