مشرقی افغانستان میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا خودکش حملہ، 14 افراد ہلاک

71

کابل ۔ 18 جون (اے پی پی) مشرقی افغان صوبے ننگرہار میں خودکش حملے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے میں یہ دوسرا خودکش حملہ ہے۔ گزشتہ روز یہ حملہ جلال آباد شہر میں کیا گیا۔ واضح رہے کہ افغان حکام نے طالبان کے خلاف جنگ بندی کا اعلان کر رکھا ہے، جب کہ طالبان کی جانب سے بھی عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ فائربندی جاری ہے۔