مشرقی بحیرہ روم میں ترکی منصفانہ حل کا خواہاں ہے، ترک صدر

157

انقرہ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ویڈیو کانفرس کے ذریعے بات چیت کی ہے۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے بات چیت میں مشرقی بحیرہ روم کی پیش رفت ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی معاملات پر غور کیا گیا۔ صدر اردوان نے ملاقات میں مشرقی بحیرہ روم میں ترکی اور قبرصی ترک عوام کے حقوق کا تحفظ کرنے اور سمندر کنارے پر واقع تمام تر ممالک کے منافع میں رہنے والے کسی منصفانہ تقسیم کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونان اور قبرصی یونانی انتظامیہ سمیت ان کی پشت پناہی کرنے والے ممالک عدم حل اور تناو¿ میں اضافہ کرنے والے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔یونان کے خو غرض اور غیر حق بجانب مو¿قف کی بعض ممالک کی جانب سے حمایت نا قابل ِ قبول ہونے کی توضیح کرنے والے صدر ایردوان نے زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی قوانین کو پاو¿ں تلے روندھنے والی کاروائیوں کے خلاف ترکی اپنے حق بجانب منفاد کا ہمیشہ تحفظ کرتا رہے گا۔