اقوام متحدہ۔ 12 جنوری(اے پی پی)گزشتہ چھ ماہ کے دوران مشرقی شام سے تقریباً 25 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق شام میں سرگرم داعشی اپنی آخری پناہ گاہوں کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں اور دیر الزور جیسے مشرقی صوبے میں اب بھی تشدد جاری ہے۔ پناہ کے لیے ان علاقوں سے فرار ہونے والے پچیس ہزار افراد خوراک کی قلت کا سامنا ہے اور یہ غیر سرکاری کیمپوں میں گزر بسر کر رہے ہیں۔ عالمی ادارے نے خبردار کیا ہے کہ یہ صورتحال بھی تیزی سے بگڑ رہی ہے۔