مشرقی غوطہ میں بمباری کی وجہ سے امدادی کارروائیاں متاثرہوئیں،اقوام متحدہ

87

اقوام متحدہ ۔ 06 مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے علاقے مشرقی غوطہ میںشامی دستوں کی بمباری کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 46 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلے کو دوما کے قریب تقریباً 9 گھنٹے تک رکے رہنے کے بعد اپنی کارروائیاں ترک کرنا پڑیںاوراس دوران بمباری کے باوجود جتنی امداد ممکن ہو سکی تقسیم کر دی گئی۔