مشرقی غوطہ میں فائر بندی کی مدت بڑھائی جائے، اقوام متحدہ

89

اقوام متحدہ ۔ یکم مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں جنگ بندی کے روسی منصوبے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ ماسکو حکومت نے مشرقی غوطہ میں پانچ گھنٹے کی یک طرفہ جنگ بندی کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ تاہم اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام اسٹیفان ڈے مستورا کے مطابق کوشش جاری رہے گی کہ اس فائر بندی کی مدت تیس دن کر دی جائے تاکہ دمشق کے اس نواحی علاقے میں محصور لوگوں کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔