مشرقی پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

137
rain
rain

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مشرقی پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا جبکہ بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

اس دوران سب سے زیادہ بارش لسبیلہ 8، بار کھان 5، پنجگور ، چترال اور میر کھانی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔منگل کو ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق بھکر، نوکنڈی 41، سبی، دالبندین اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔