مشرقی یورپ کوپاکستان کی فاضل تجارت میں تیزی، برآمدات میں سالانہ بنیادپر12.65فیصداضافہ، درآمدات میں 67.33فیصد کمی ہوئی،سٹیٹ بینک

115
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔31جنوری (اے پی پی):روس،یوکرین، ہنگری اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کوپاکستان کی فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں اضافہ ہواہے، مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر12.65فیصداضافہ جبکہ درآمدات میں 67.33فیصد کمی ہوئی ۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں روس،ہنگری،یوکرین اورمشرقی یورپ کے دیگرممالک کوبرآمدات سے ملک کو399ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.65فیصدزیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مشرقی یورپی ممالک کوبرآمدات سے ملک کو354.18ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

دسمبر2024میں مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات کاحجم 69.01ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 65.44ملین ڈالراوردسمبر2023میں 59.78ملین ڈالرتھا۔مالی سال2024میں مشرقی یورپ کے ممالک کوبرآمدات سے ملک کو719.67ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں مشرقی یورپی ممالک سے درآمدات پر391.56ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 67.33فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال پہلی ششماہی میں مشرقی یورپی ممالک سے درآمدات پر655.20ملین ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔

دسمبر2024میں میں مشرقی یورپ کے ممالک سے درآمدات کاحجم86.22ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 82.054ملین ڈالر اوردسمبر2023میں 142.05ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024میں مشرقی یورپی ممالک سے درآمدات پر1.691ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا۔\395