اسلام آباد۔21فروری (اے پی پی):انگلش بسکٹ مینوفیکچررز (ای بی ایم)کے مینجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ڈاکٹر زیلف منیر نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے ساتھ ساتھ دیگر براعظموں کواپنی مصنوعات کی برآمد پر توجہ دے رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت کمپنی پانچ براعظموں کے 30 ممالک کو اپنی مصنوعات برآمد کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر بیکنگ مصنوعات کی طلب میں اضافہ کے تناظر میں ای بی ایم اپنے بین الاقوامی آپریشنز پر توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سالانہ پیداوار 30 ارب بسکٹ؍کیک ہے۔