ریاض ۔3فروری (اے پی پی):ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے اپنے پہلے دورہ سعودی عرب کے موقع پر کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب کا کردار اہم ہے۔
العربیہ اردو کے مطابق ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکی راس موسین اتوار کوسعودی عرب کے سرکاری دورے پر پہنچے ہیں، گزشہ 9 سال کے دوران ان کا یہ مملکت کا پہلا دورہ ہے۔ا
نہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے فلسطین ، لبنان اور شام میں امن کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں سعودی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مملکت کا پورے خطے کے لئے کردار تعمیر ی رہا ہے۔ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی اہم موقع ہے، لبنان نے اپنا نیا صدر منتخب کر لیا ہے اور شام میں بھی نئی قیادت آگئی ہے۔
اس امر کا بڑا امکان ہے کہ ہم اب شام بلکہ پورے خطے میں امن قائم کر سکیں گے۔ سعودی عرب کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دورے کے دو اہم مقاصد ہیں خطے میں سعودی عرب کے تعمیری کردار کا اعتراف کرنا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے تجارتی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=555174