مشرق وسطیٰ میں جاری افراتفری عالمی امن کے لیے خطرہ،سرد جنگ نئے انداز میں انتقام کے ساتھ واپس آئی ہے،اقوام متحدہ

86

نیویارک ۔ 14 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری افراتفری دنیا کے امن واستحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور سرد جنگ ایک نئے انداز میں انتقام کے ساتھ واپس آئی ہے۔عرب اردو نیوز کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہی۔انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری افراتفری دنیا کے امن واستحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہے اور شام بدترین خطرے کے طور پر سامنے ہے۔انھوں نے کہا کہ سرد جنگ ایک نئے انداز میں انتقام کے ساتھ واپس آئی ہے،امریکا اور روس کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے ماضی میں ہونے والے انتظامات اب نظر نہیں آرہے۔