مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال،برطانوی وزیردفاع کا سلامتی سےمتعلق اجلاس طلب

106

لندن ۔25ستمبر (اے پی پی):برطانیہ کے وزیر دفاع جاہن ہیلے ملک کی ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کی ۔ العربیہ کےمطابق اس اجلاس میں مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی بدترین کشیدگی کی صورتحال کو زیر بحث لایا گیا ۔

مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال کے پیش نظر وزیر دفاع جاہن ہیلے نے سلامتی سے متعلقہ ذمہ داروں کا اجلاس طلب کیا ہے۔دریں اثناء وزیراعظم برطانیہ کیئر سٹارمر نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اپیل کی ہے کہ کشیدگی میں مزید اضافہ نہ ہونے دیا جائے۔