مشرق وسطیٰ کے ممالک کو قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 8.52 فیصد اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک

93
سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔7جنوری (اے پی پی):مشرق وسطیٰ کے ممالک کو قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 8.52 فیصد اضافہ ہوا ، گزشتہ مالی سال 24-2023کے دوران مشرق وسطیٰ کو برآمدات میں 35.32فیصد کی بڑھوتری ہوئی تھی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (پی بی ایس)کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2024 قومی برآمدات کاحجم بڑھ کر 1.349 ارب ڈالررہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1.243 ارب ڈالر برآمدات کی گئی تھیں،

اس طرح گزشتہ مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران مشرق وسطیٰ کے ممالک کوملکی برآمدات میں 0.106 ارب ڈالر یعنی 8.52 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔