مشرق وسطی کے سب سے بڑے گرجا گھر کا افتتاح ، ٹرمپ کی السیسی کی تعریف

99

واشنگٹن۔ 7 جنوری (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مصری ہم منصب عبدالفتاح السیسی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مصر میں مشرق وسطی کے سب سے بڑے گرجا گھر کے افتتاح کا مطلب ہے کہ مستقبل مصری معاشرے کے تمام مذاہب کے پیروکاروں کا ہو گا۔ٹرمپ نے پیر کو اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں مصر میں اپنے دوستوں کو مشرق وسطی کے سب سے بڑے گرجا گھر کا افتتاح کرتے ہوئے دیکھ کر بہت پرجوش ہوں۔ صدرعبدالفتاح السیسی اپنے ملک کو ایسے مستقبل کی جانب لے کر جا رہے ہیں جس میں سب لوگ شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ مصری صدر نے گزشتہ روز مشرق وسطی کے سب سے بڑے گرجا گھر اور مصر کی سب سے بڑی مسجدکا افتتاح کیا تھا۔