مشفق الرحیم ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے والے تیسرے بنگلہ دیشی پلیئر بن گئے

میرپور ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بنگلہ دیشی پلیئر بن گئے ہیں، اس سے قبل محمد اشرفل اور حبیب البشر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز محمداشرفل کو حاصل ہے جنہوں …

میرپور ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان اور مڈل آرڈر بلے باز مشفق الرحیم نے ٹیسٹ میچز کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے تیسرے بنگلہ دیشی پلیئر بن گئے ہیں، اس سے قبل محمد اشرفل اور حبیب البشر بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلنے کا اعزاز محمداشرفل کو حاصل ہے جنہوں نے 61 ٹیسٹ کھیل رکھے ہیں۔ مشفق الرحیم نے 2005ءمیں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی کیریئر کے پچاس میچز مکمل کئے۔

Leave a Reply