اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):بین الاقومی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہاہے کہ مشکل اقتصادی صورتحال سے نکلنے میں پاکستان کی مدد کیلئے تیارہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ترجمان جیری رائس نے جمعرات کوآن لائن پریس بریفگ میں بتایا کہ ایک ماہ قبل پاکستان اورآئی ایم ایف نے زیرالتوا ء جائزوں کومکمل کیا، آئی ایم ایف کے بورڈ کے فیصلوں کے تحت پاکستان کیلئے 500 ملین ڈالرکی قسط جاری کی گئی جس کے بعد ری پیڈ فنانشل انسٹرومنٹ کے تحت پاکستان کو2 ارب ڈالرسے زائد کی معاونت فراہم کی گئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ کوویڈ19 کی وجہ سے مشکل اقتصادی صورتحال سے نکلنے کیلئے آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ تعاون کیلئے تیارہیں، پاکستان قرضوں کی پائیداریت کیلئے کام کررہاہے،انہوں نے کہاکہ چھٹے اقتصادی جائزے کیلئے آئی ایم ایف پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیارہے۔