
فیصل آباد ۔ 12 فروری (اے پی پی) نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی فیصل آباد میں پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کمپیٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ مشکل حالات آتے رہتے ہیں لیکن ختم ہو جاتے ہیں، بزنس کمیونٹی نے ہی پاکستان کو تعمیر کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ،ایکسپورٹرز کو ایمانداری سے کوالٹی پر توجہ دینا ہو گی پھر ےقیناً کامےابی ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو ملک کی خدمت کرنا ہو گی ۔ نئی نسل ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ میں بزنس طبقہ کو ےقین دلاتا ہوں کہ حکومت آپ سے مکمل تعاون کرے گی۔ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں۔پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کمپیٹیشن کی تقریب کے دوران مقررین نے انکشاف کیا کہ ملکی 790ارب روپے کی لاگت پر مشتمل ٹیکسٹائل انڈسٹری میں نٹنگ انڈسٹری کا حصہ صرف 260ارب روپے ہے جبکہ ہوم ٹیکسٹائل اور نٹڈ مصنوعات کو پاکستان میں اتنی پذیرائی حاصل نہیں جتنی دنیا میں اس کی ڈیمانڈ ہے لہٰذا ےورپ ، امریکہ اورجاپان اس کی بڑی و اہم مارکیٹ بن گئے ہیں لیکن نٹنگ کے شعبہ کو مزید جدید، منفرد ، دلکش ، آرام دہ اور پائیدار بنا کر عالمی نٹنگ مارکیٹ میں پاکستان کا مقام بنایا جا سکتا ہے اسلئے اگر متعلقہ ادارے تعاون کریں تو زر مبادلہ کے حصول سمیت ایکسپورٹ کو بآسانی دوگنا کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران ریکٹر نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین نے کہا کہ وطن عزیز میں نٹنگ انڈسٹری بہت اہم مقام رکھتی ہے کیونکہ ٹیکسٹائل سے منسلک 790ارب میں سے نٹنگ کا برآمداتی حصہ260ارب روپے ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہوم ٹیکسٹائل کا بڑا نام ہے مگر نٹڈ پراڈکٹ کو پاکستا ن میں اتنی پذیرائی حاصل نہیں ہو سکی جتنی کہ دنیا میں اس کی مارکیٹ کی ڈیمانڈ ہے۔انہوںنے کہا کہ نٹڈ پراڈکٹ کی بڑی ڈیمانڈ مارکیٹ ےورپی ےونین دوسرے نمبر پر امریکہ اور تیسرے نمبر پر جاپان بڑی مارکیٹ ہے لیکن روسی مارکیٹ کو بھی اس سیکٹر میں اہم مقام حاصل ہے لہٰذا اس میں ہمیں بھی مزید ایجادات کرنا ہوں گی۔ انہوںنے کہا کہ نرم اور پہننے میں آرام دہ کپڑے کو نہ صرف انٹر نیشنل مارکیٹ میں اہم مقام حاصل ہے بلکہ ےہی دنیا کی ڈیمانڈ ہے کیونکہ دنیا چاہتی ہے کہ کپڑ ا صرف جسم نہ ڈھانپے بلکہ اس میں کوئی نہ کوئی اضافی کوالٹی ےا فنکشن بھی ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ آج کی نمائش میں طلباءو طالبات نے اپنی بہترین پراڈکٹس پیش کی ہیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ مشکل حالات آتے رہتے ہیں لیکن ختم ہو جاتے ہیں ۔ بزنس کمیونٹی نے ہی پاکستان کو تعمیر کرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے ۔ایکسپورٹرز کو ایمانداری سے کوالٹی پر توجہ دینا ہو گی پھر ےقیناً کامےابی ملے گی۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو ملک کی خدمت کرنا ہو گی ۔ نئی نسل ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ۔ میں بزنس طبقہ کو ےقین دلاتا ہوں کہ حکومت آپ سے مکمل تعاون کرے گی،پاکستان کا مستقبل ہیں اور میری منسٹری کا مقصد ہی ویلفیئر کے کام کرنا ہیں ےہی وجہ ہے کہ ہمارے حکومت نے معذوروں کا کوٹہ تین فیصد کر دیا ہے۔صدر پی ایچ ایم اے کاشف ضیاءنے کہا کہ غیر ملک میں ہمیں سب سے پہلے ےہی سوال کیا جاتا ہے کہ پاکستان نے کچھ نیا کیا بنایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت ٹیکسٹائل کے شعبہ میں سنجیدہ اور ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور ہماری ہر ڈیمانڈ پوری کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ وہ طلباءو طالبات کو بیرون ملک وزٹ کرانے میں مدد کرے جس سے طالب علموں کو نئی سے نئی غیر ملکی مشینری ٹیکنیکس اور ایجادات سے واقفیت حاصل ہو گی اور ےہاںانڈسٹری میں اس کو اپلائی کرنے میں مدد مل سکے گی ۔ انہوںنے کہاکہ وہ مطالبہ کرتے ہیں کہ میاں ادریس صاحب نے جو” بی ا یس”برائٹ سٹار ٹی وی چینل لانچ کیا ہے اس میں سیاست سے زیادہ پاکستان کا بزنس کی سطح پر سوفٹ ایمج پوری دنیا میں متعارف کروائیں وہ ایک بزنس آئی کام کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غیر ملکی ٹی وی چینل میں بھی لوگ کامےاب بز نس مینوں کے بحث مباحثوں سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سید ضیاءعلمدار حسین ، چیئر مین پی ایچ اے و ایم پی اے لطیف نذر، ڈویژنل کمشنر آصف اقبال چوہدری ، پروفیسر ڈاکٹر تنویر حسین ، کاشف ضیائ، میاں ادریس، میاں لطیف اور چیئر مین نٹنگ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر حفظہ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کمپیٹیشن کی تقریب، پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نارتھ زون فیصل آباد اور نیشنل ٹیکسٹائل ےونیورسٹی کے اشتراک سے تھرڈ نٹ ٹو اچیو کے ماٹو کے تحت پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کمپیٹیشن کے سلسلہ میں منعقد کی گئی تھی۔