مشکل معاشی حالات میں بھی بجٹ میں عوام کو براہ راست ریلیف کے اقدامات کئےگئے، بلال اظہر کیانی

86
بلال اظہر کیانی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی یوتھ آرگنائزنگ کمیٹی خیبر پختونخوا قائم کر دی گئی،وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت و توانائی بلال اظہر کیانی کا ٹویٹ

اسلام آباد۔14جون (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت وتوانائی بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کے لئے براہ راست ریلیف وزیراعظم کی ترجیح رہی ہے ،مشکل ترین معاشی حالات میں تمام قومی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت ذمہ دارانہ اور متوازن بجٹ دیا ہے ۔ بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں بھی بجٹ میں وہ اقدامات کئے گئے جن سے عوام کو براہ راست ریلیف ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل ترین معاشی حالات میں تمام قومی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے نہایت ذمہ دارانہ اور متوازن بجٹ دیا ہے ۔ بجٹ میں عوام کے لئے براہ راست ریلیف وزیراعظم کی ترجیح رہی ہے ۔ ہماری حکومت نے رواں مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے بجٹ 400 ارب روپے تک بڑھایا ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ 24 ۔ 2023 میں یہ رقم مزید بڑھا کر 450 ارب کردی گئی ہے ۔ ہماری حکومت نے رواں مالی سال میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقوم کی ادائیگی میں 25 فیصد اضافہ کیا ۔

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت شفاف ترین نظام سے غریب ترین عوام کو براہ راست ریلیف مل رہا ہے ۔ بجٹ میں 14 لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ 14 لاکھ گھرانوں کو ریلیف ہے ۔ بلال اظہر کیانی نے کہاکہ خاص طورپر ایک سے سولہ گریڈ تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے سے اُن کی معاشی مشکلات میں کمی آئے گی ۔ 18 لاکھ پینشنرز کی پیشن میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ کرکے 18 لاکھ گھرانوں کو ریلیف دیا ہے ۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے عوام کو آٹا، گھی، دالوں اور چاول سمیت دیگر اشیائے خوردونوش پر سبسڈی دی جارہی ہے ۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو سستے داموں اشیائے خوردونوش فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بیوائوں کے لئے قرض معافی کی سکیم دی گئی ہے ۔ کم سے کم اجرت 25 سے 32 ہزار کرنے سے مزدور طبقات کو ریلیف ملا ہے ۔ زراعت سمیت دیگر شعبوں میں پالیسی اقدامات سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔