مشکل معاشی حالات کے باوجود موجودہ حکومت نے تاریخی ریلیف پیکج دیا، سپیکر قومی اسمبلی

79

صوابی ۔3مارچ (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ کرونا وباء کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی ہوئی لیکن مشکل معاشی حالات کے باوجود موجودہ حکومت نے تاریخی ریلیف پیکج دیا جس کے اثرات عام آدمی کی زندگیوں پر پڑیں گے اور انکی مشکلات میں کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ آزاد خارجہ پالیسی موجودہ حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گدون صوابی میں کروڑوں رو پے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں گدون سمیت پوری صوابی کو نظرانداز کیا گیا تھا لیکن موجودہ دور میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کئے گئے جن پر جلد کام مکمل کر لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد گدون میں ڈگری کالج اور گدون سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا جائے گا اور آئندہ ترقیاتی بجٹ میں گدون کیلئے مزید 50 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ مختص کیا جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے عالمی فورم پر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز بلند کی ۔