مشکل وقتوں میں محنت ہوتی ہے اور شہباز شریف محنت کے عادی ہیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

72
constitutional

لاہور۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے پہلے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران حکومت معاشی تباہی کرکے گئی ہے، کسی ٹریپ میں نہیں پھنسے ہیں،ملک پر مشکل وقت ہے ، ایسے وقت میں اتحاد میں ہی برکت ہوتی ہے،مشکل وقتوں میں محنت ہوتی ہے اور شہباز شریف محنت کے عادی ہیں،انشا اللہ ہماری حکومت چلے گی،الیکشن کے انعقاد کیلئے الیکشن کمیشن خود کہہ چکا ہے کہ چھ سے سات ماہ درکار ہیں،اتحادیوں کی مشاورت کے بغیر جلد انتخابات کے انعقاد کا اعلان نہیں کیا جائےگا ۔