27.2 C
Islamabad
جمعرات, ستمبر 4, 2025
ہومقومی خبریںمشکل کی گھڑی میں پاکستان افغان عوام کے ساتھ ہے، افغان زلزلہ...

مشکل کی گھڑی میں پاکستان افغان عوام کے ساتھ ہے، افغان زلزلہ متاثرین کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

طورخم۔ 04 ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان افغان عوام کے ساتھ ہے، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھی افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

جمعرات کو افغانستان میں زلزلہ متاثرین کےلئے طورخم سرحد پر پاکستان کی جانب سے امدادی سامان افغان حکام کے حوالے کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان میں سیلاب آیا، سیلاب نے خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور پھر پنجاب میں تباہی مچائی تاہم اس مشکل صورتحال کے باوجود پاکستان کی حکومت اور عوام افغان عوام کے ساتھ ہیں۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ افغانستان میں زلزلے کے نتیجے میں جانی و مالی نقصانات پر وزیراعظم شہباز شریف نے بیان دیا اور تعزیت کی، اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی افغان وزیر خارجہ سے گفتگو کی اور اس قدرتی آفت میں جانی و مالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ افغان متاثرین کے ساتھ تعزیت و یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور یہ پیغام ہے کہ اس مشکل وقت میں پاکستان افغان متاثرین کے ساتھ ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ قبل ازیں پاکستان نے افغانستان میں حالیہ زلزلوں سے متاثرہ افراد کی مدد کےلیے 105 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا، یہ امدادی قافلہ خوراک، ادویات، خیمے، کمبل سمیت دیگر ضروری اشیاء پر مشتمل ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں