مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے،اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہر فورم آوازاٹھائیں گے، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی میڈیا سے گفتگو

84
مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے،اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہر فورم آوازاٹھائیں گے، وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد۔16مئی (اے پی پی):وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے،اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہر فورم آوازاٹھائیں گے۔

اتوار کو میڈیاسےگفتگوسے کرتے ہوئے وزیر خارجہ نےاو آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں نے او آئی سی ایگزیکٹو کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق،

پاکستانی قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔فلسطین میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔رمضان المبارک میں نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔نہتے فلسطینیوں، خواتین اور بچوں پر تشدد ناقابل برداشت ہے،کل میڈیا ہائوسز کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کی موجودگی میں آواز کو دبانا ممکن نہیں ۔اسرائیلی جارحیت کیخلاف ہر فورم آوازاٹھائیں گے۔

وزیرخارجہ نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کل فلسطین کے وزیرخارجہ سےصورتحال پربات ہوئی،

چین کے وزیر خارجہ سے بھی اس حوالے سے تبادلہ ء خیال ہوا۔فلسطین ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم فلسطینی قوم کےساتھ کھڑےہیں،مشکل گھڑی میں فلسطینی عوام کوتنہانہیں چھوڑیں گے۔