26.6 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومعلاقائی خبریںمشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کرکے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں...

مشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کرکے حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جائے،سی سی پی او لاہور

- Advertisement -

لاہور۔2ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے رواں سال اب تک سنیپ چیکنگ اور چیک پوسٹوں پر ایک لاکھ50ہزار سے زائد گاڑیوں و دیگر وہیکلزکی چیکنگ کی ہے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق 7لاکھ10ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیاہے۔ بغیر کاغذات کے6028 موٹر سائیکلوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔ اسی طرح420موٹرسائیکلوں کواپلائیڈ فار اور132کوغیر نمونہ نمبر پلیٹ کے تحت بند کروایا گیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ چیکنگ پوائنٹس پر گاڑیوں،موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چوری شدہ، ٹمپرڈ اور جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ سی سی پی اولاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اہلکار ناکوں پرمشکوک افراد کا کریمنل ریکارڈ چیک کریں اور حسب ضابطہ کارروائی کریں۔ فیلڈ سٹاف ہاٹ سپاٹ ایریاز میں سخت چیکنگ اور موثر پٹرولنگ یقینی بنائے۔ ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کریں۔ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لئےفرض شناسی سے ڈیوٹی سر انجام دیں اور چیکنگ کے دوران شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں