مشیربرائے خزانہ واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اجلاس،

81
APP32-27 ISLAMABAD: May 27 - Adviser to the Prime Minister on Finance, Revenue and Economic Affairs, Dr. Abdul Hafeez Shaikh chairing a meeting to review the financial requirements of erstwhile FATA. APP

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت سابق قبائلی علاقہ جات کی ضروریات کو پوراکرنے اور خیبرپختونخوامیں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں میں معاونت فراہم کرے گی، ضم ہونے والے اضلاع کیلئے وزارت خزانہ فنڈز کے بروقت اجراءکو یقینی بنائے گی۔ انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں خیبرپختونخوامیں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کی سماجی اور اقتصادی ضروریات کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمورسلیم خان جھگڑا نے اس موقع پر پریذینٹشن پیش کی جس میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کی مالی ضروریات کا احاطہ کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ فاٹا کیلئے ترقیاتی فنڈ کو سابق قبائلی علاقہ جات میں سماجی شعبہ بالخصوص تعلیم، صحت، سڑکوں کی بہتری اور بجلی کے بنیادی ڈھانچہ کوبہتر بنانے پر خرچ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے اجلاس کے شرکاءکو بتایا کہ وفاقی حکومت سابق قبائلی علاقہ جات کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، اسی طرح خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی کوششوں میں بھی معاونت کی جائیگی۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءکو یقین دلایا کہ ضم ہونے والے اضلاع کیلئے وزارت خزانہ فنڈز کے بروقت اجراءکو یقینی بنائیگی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے سابق قبائلی علاقہ جات کے عارضی طور پر بے گھر افراد کی بحالی اور آباد کاری کیلئے مناسب فنڈز فراہم کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ایسٹبلشمنٹ محمد شہزاد ارباب، خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمورسلیم خان جھگڑا، وفاقی سیکرٹری خزانہ نویدکامران بلوچ اور وزارت خزانہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔