18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومضلعی خبریںمشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما...

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کا سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کے بھائی کے قتل پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

پشاور۔ 09 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کے بھائی کے قتل پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم مشتاق احمد اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مشیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور مشتاق احمد سمیت تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ مشتاق احمد کے بھائی کے قاتل قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570551

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں