15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومضلعی خبریںمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مفتی منیر شاکر کی...

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا مفتی منیر شاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار

- Advertisement -

پشاور۔ 15 مارچ (اے پی پی):مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے عالم دین مفتی منیر شاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتی منیر شاکر کی وفات پر انتہائی دکھ و افسوس ہوا، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ شہید مفتی منیر شاکر کے بلند درجات کے لئے دعاگو ہوں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ علماء کرام پر حملے انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہیں، معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں۔مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ امن دشمن عناصر کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573051

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں