مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود سے جاپان کے اسسٹنٹ منسٹر شگیکی تاکیزکی کی ملاقات

152

اسلام آباد ۔ 18 جون (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داود سے جاپان کے اسسٹنٹ منسٹر شگیکی تاکیزکی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ منگل کو ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر کینوری متسورا بھی وفد کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک کے مابین معاشی تعاون کو فروغ دینے کے امور بھی زیر بحث آئے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ سرمایہ کاری کو فروغ دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے