مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کی وفاقی وزیر مذہبی امور سے ملاقات

115

اسلام آباد ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) مشیر برائے قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ نے جمعہ کو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماﺅں نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔