مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے ایتھوپین تجارتی وفد کی ملاقات، تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ایتھوپیا کے تجارتی وفد نے وزارت تجارت میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی۔ وفد میں اسٹیٹ منسٹر برائے خارجہ مارکوس ٹیکلے، اسٹیٹ منسٹر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگا شامل تھے۔ سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا، وزارت تجارت و خارجہ کے حکام بھی ملاقات کے موقع کے دوران موجود تھے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے وفد کو خوش آمدید …

اسلام آباد ۔ 12 ستمبر (اے پی پی) ایتھوپیا کے تجارتی وفد نے وزارت تجارت میں مشیر تجارت عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی۔ وفد میں اسٹیٹ منسٹر برائے خارجہ مارکوس ٹیکلے، اسٹیٹ منسٹر برائے تجارت و صنعت مسگانو آریگا شامل تھے۔ سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا، وزارت تجارت و خارجہ کے حکام بھی ملاقات کے موقع کے دوران موجود تھے۔ مشیر تجارت عبدالرزاق دائود نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ وفد میں شامل اسٹیٹ منسٹر برائے خارجہ مارکوس ٹیکلے نے کہا کہ پاکستان اور ایتھوپیا کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ مسگانو آریگا نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین کاروباری افراد کے درمیان روابط بڑھانے کے لئے ٹریڈ سیمینارز، صنعتی نمائش اور کاروباری وفود کا تبادلہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سرمایہ کار ایتھوپیا میں ٹیکسٹائل گارمنٹس اور مینوفیکچرنگ شعبے میں سرمایہ کاری کریں۔ عبدالرزاق دائود نے کہا کہ پاکستان افریقہ کے جانب تجارت بڑھانے کے لئے”افریقہ پالیسی” پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ایتھوپیا بہت اہم ملک ہے۔ پاکستان چاول، ٹیکسٹائل اور چمڑے کے علاوہ اب انجینیئرنگ کے شعبے سے بھی برآمدات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹریکٹرز موزمبیق، تنزانیہ کے بعد اب انگولا بھی برآمد کئے جائیں گے۔