
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے ہنگری کے سفیر استوان زیبو نے جمعہ کو یہاں ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہنگری کے سفیر نے کہا کہ جوائنٹ اکنامک کمیشن کا اجلاس رواں سال ستمبر میں ہوگا، کمیشن معاشی تعاون کو فروغ دینے پر کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ میں تعاون کو مزید بڑھایا جائے گا، زرعی شعبہ میں ٹیکنیکل معاونت اور فنانسنگ کی جائے گی۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کی پالیسی سے سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں، سرمایہ کاروں کو مزید سہولیات فراہم کریں گے۔