مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کا ڈریسڈن ڈکلیئریشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب

61

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ڈریسڈن ڈکلیئریشن کے تحت مزدوروں کی سیفٹی اور ہیلتھ پر توجہ دی جائے گی جس سے صنعتی ترقی میں بہتری آئے گی، پیداوار میں اضافے اور ترقی کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی ضروری ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جی آئی زیڈ کے زیر اہتمام ڈریسڈن ڈکلیئریشن کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط (ایم او یو) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسڈن ڈیکلیئریشن پر یورپی یونین خاص طور پر جرمنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ڈیکلیئریشن سے آگے بڑھنے کے لئے گائیڈ لائنز ملیں گی، ڈیکلیئریشن پاکستان کی معاشی ترقی اور برآمدات میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیداوار میں اضافے اور ترقی کے لئے محفوظ ماحول کی فراہمی ضروری ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے مابین دیرینہ تعلقات ہیں، جی آئی زیڈ نے پاکستان میں معاشی ترقی کے لئے کافی کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریسڈن ڈکلیئریشن سے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ڈریسڈن ڈکلیریشن کے تحت مزدروں کی سیفٹی اور ہیلتھ پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی سیفٹی اور ہیلتھ پر توجہ دینے سے صنعتوں میں مزید ترقی آئے گی، پاکستان میں مزدوروں کے لیے عالمی قوانین کو مد نظر رکھتے ہوئے ان پر عمل درآمد کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔