اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور کسان بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا، سیکرٹری صنعت و پیداوار عامر اشرف خواجہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں گنے اور چینی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں …
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس، گنے اور چینی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور کسان بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا، سیکرٹری صنعت و پیداوار عامر اشرف خواجہ بھی موجود تھے۔ اجلاس میں گنے اور چینی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چین اور افغانستان برآمد کی گئی چینی کی مقدار کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ چینی کی برآمدات سے قبل ملک میں اضافی چینی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس طلب کریں گے، آئندہ بورڈ اجلاس میں گنے اور چینی کی پیداواری لاگت کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام نمائندے پیداواری لاگت کا تخمینہ لگائیں گے۔








