مشیر خارجہ امور اورچیئرمین فاٹا اصلاحات کمیٹی سرتاج عزیز کی میڈیا کو بریفنگ

126
APP32-02 ISLAMABAD: March 02 – Advisor to PM on Foreign Affairs Sartaj Aziz, Federal Minister for States and Frontier Regions Lt. General (Retd) Abdul Qadir Baloch and Governor Khyber Pakhtunkawa Iqbal Zafar Jhagra jointly addressing a press conference at Foreign Office. APP photo by Javed Qureshi

اسلام آباد۔ 02 مارچ (اے پی پی) مشیر خارجہ امور اورچیئرمین فاٹا اصلاحات کمیٹی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام اگلے عام انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپنے نمائندے منتخب کرسکیں گے، ایف سی آر کو منسوخ اسے رواج ایکٹ میں تبدیل اور تمام آئی ڈی پیز کی واپسی کا عمل رواں سال 30 اپریل تک مکمل کیا جائے گا جبکہ تعمیر نو کی سرگرمیاں 2018ءتک مکمل ہونگی۔گورنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں فاٹا کیلئے دس سالہ سماجی اقتصادی منصوبے کی تیاری کی غرض سے گورنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ماہرین پر مشتمل اعلی سطح کی کمیٹی 30اپریل تشکیل دی جائے گی۔ جمعرات کو وفاقی کابینہ کی جانب سے فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات کی اصولی منظوری دینے کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خارجہ اورچیئر مین فاٹا اصلاحات کمیٹی سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھار ے میں شامل کرنے کی غرض سے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نومبر 2015ءمیں سرتاج عزیز کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔کمیٹی کے ارکان میں گورنر خیبر پختونخوا ظفر اقبال جھگڑا، وزیر سرحدی امور عبدالقادر بلوچ، وزیر قانون و انصاف زاہد حامد اور سیکرٹری سیفران محمد شہزاد ارباب شامل تھے۔