مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے درمیان ملاقات

91
APP21-24 ISLAMABAD: November 24 – Adviser to the PM on Foreign Affairs Sartaj Aziz and Secretary of State for Foreign and Commonwealth Affairs Boris Johnson addressing a press conference after delegation level meeting at Foreign Office. APP photo by Irfan Mahmood

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) پاکستان اور برطانیہ نے تجارت، سرمایہ کاری، ثقافت، تعلیم و سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ یہ اتفاق رائے جمعرات کو یہاں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور ان کے برطانوی ہم منصب بورس جانسن کے مابین ملاقات کے دوران پایا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی تعاون، کشمیر، افغانستان سمیت علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرتاج عزیز نے اس موقع پر کشمیر کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ برطانیہ کشمیر کا تنازعہ حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا پورا کرنا برطانیہ کی ذمہ داری ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ وادی نیلم میں مسافر بس اور ایل او سی پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں۔