اسلام آباد ۔18 جولائی(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز ایوان بالا کو امریکی قانون سازوں کے پاکستان کے حوالے سے بیانات کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ امریکی قانون سازوں کی عادت بن گئی ہے کہ وہ پاکستان کے حوالے سے ریمارکس پاس کرتے رہتے ہیں۔ سینیٹر سرتاج عزیز کو اس حوالے سے ایوان میں آکر اظہار خیال کی دعوت دی تھی مجھے بتایا گیا ہے کہ وہ غیر ملکی دورے سے کل واپس آئیں گے اور ایوان میں اظہار خیال کریں گے۔