مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے فیڈل کاسترو کی وفات پر کیوبا کے سفارتخانے جا کرتعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے

105

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے انقلابی رہنماءفیڈل کاسترو کی وفات پر کیوبن حکومت اور عوام سے اظہار تعزیت کی غرض سے جمعہ کو اسلام آباد میں کیوبا کے سفارتخانے کا دورہ کیا اور وہاں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے کیوبا کے انقلابی رہنماءکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نامور کیوبن رہنماءکاسترو کا نہ صرف کیوبا کے لوگ دل کی گہرائیوں سے عزت و احترام کرتے تھے بلکہ دنیا بھر میں معاشرے کے پسماندہ طبقات کیلئے انکی ہمدردی نے کروڑوں لوگوں کو متاثر کیاہے۔