مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا

153
Sartaj Aziz, Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif's adviser on foreign affairs, speaks during a news conference in Kabul July 21, 2013. Aziz denied on Sunday backing Afghanistan's breakup or planning to end the Afghan war with a power-sharing role for the Taliban during a fence-mending visit to Kabul aimed at lowering cross-border tension. REUTERS/Mohammad Ismail (AFGHANISTAN - Tags: POLITICS HEADSHOT)

اقوام متحدہ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مرتبہ پھر کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی دہائیوں سے جاری مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کے 57 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے سالانہ رابطہ اجلاس کے دوران او آئی سی کے کنٹیکٹ گروپس کی رپورٹس کی منظوری دی گئی جس میں جموں و کشمیر کے بارے میں رپورٹ بھی شامل ہے۔رپورٹ میں ادارے کے انڈیپنڈنٹ پرماننٹ ہیومن رائٹس کمیشن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا جائزہ لے اور وزراءکونسل کے آئندہ اجلاس میں اپنی رپورٹ پیش کرے۔