مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر افغان سفیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعاون پر مبنی قریبی تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا سنگ میل ہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، دہشت گردی دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی، بارڈر مینجمنٹ، توانائی، انفراسٹرکچر اور افغانستان کی تعمیرنو و بحالی سمیت مختلف شعبوں …

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ تعاون پر مبنی قریبی تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا سنگ میل ہیں، پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کا خواہاں ہے، دہشت گردی دونوں ملکوں کیلئے مشترکہ خطرہ ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی، بارڈر مینجمنٹ، توانائی، انفراسٹرکچر اور افغانستان کی تعمیرنو و بحالی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شب یہاں افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر افغان سفیر کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان برادر ملک اور پاکستان کا قریبی پڑوسی ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، جغرافیہ اور ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دونوں ملکوں کے عوام نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے وژن کے مطابق افغانستان کے ساتھ قریبی تعلقات پاکستانی خارجہ پالیسی کا سنگ میل ہیں، پاکستان افغانستان کے ساتھ تعمیری سرگرمیوں کو مزید مستحکم کرنے کیلئے باہمی عزت و احترام، علاقائی سلامتی اور ایک دوسرے کے معاملات میں عدم مداخلت کے اصولوں پر کاربند ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply