مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ایوان بالا میں جواب

اسلام آباد ۔22نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں سفیروں‘ ہائی کمشنرز کی تقرری اور ہائیر گریڈز میں ترقی کے لئے کوٹہ سسٹم نہیں ہوتا۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران حافظ حمداللہ کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایاکہ مختلف سطحوں پر بیرون ملک میں پاکستانی مشنز کی تعداد …

اسلام آباد ۔22نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی مشنز میں سفیروں‘ ہائی کمشنرز کی تقرری اور ہائیر گریڈز میں ترقی کے لئے کوٹہ سسٹم نہیں ہوتا۔ منگل کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران حافظ حمداللہ کے سوال کے جواب میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بتایاکہ مختلف سطحوں پر بیرون ملک میں پاکستانی مشنز کی تعداد 119 ہے۔ ان میں سفیر کی سطح کے مشنز 85 ہیں۔ کوٹہ سسٹم صرف ابتدائی بھرتی کے لئے ہوتا ہے۔ بیرون ملک تعینات سفیروں اور ہائی کمشنرز کی تعداد 78 ہے۔ اس میں کوٹہ سسٹم نہیں ہوتا۔ اس وقت ہائی کمشنرز اور سفیروں میں سے دو کا تعلق اسلام آباد‘ پنجاب سے 46 سندھ رورل سے 6‘ سندھ اربن سے 6‘ کے پی کے سے 9‘ بلوچستان سے 4‘ فاٹا سے تین اور اے جے کے سے دو ہیں۔ فارن سروس میں گریڈ 16 اور اوپر کے افسران کی تعداد 241 ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply