اسلام آباد ۔ 20 اپریل (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کی بازیابی کے لئے نیپال کی حکومت کے ساتھ مل کر کوششیں کی جا رہی ہیں، ابتدائی تحقیقات کے مطابق حبیب ظاہر کو کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینے کے لئے آنے والے اور ہوٹل میں ٹھہرانے والے تمام افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ کی کرنل (ر) حبیب کی گمشدگی کے حوالے سے تحریک التواءکی منظوری کے تعین کے معاملہ پر پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کو ایک کمپنی نے ملازمت کے لئے نیپال میں بلایا تھا اور انہوں نے لاہور سے براستہ لندن کھٹمنڈو کا سفر کیا۔ جو