مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا تحریک التوا پر بحث سمیٹتے ہوئے سینیٹ میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گوادر کی افادیت چاہ بہار سے زیادہ ہے، گوادر گہرے پانی کی بندرگاہ ہے، چین اپنی تجارت اس بندرگاہ کے ذریعے کرے گا تو اس بندرگاہ کو بے پناہ ترقی حاصل ہوگی، پاکستان ایران سے پابندیاں ہٹنے کے بعد اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے امریکی کانگریس …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ گوادر کی افادیت چاہ بہار سے زیادہ ہے، گوادر گہرے پانی کی بندرگاہ ہے، چین اپنی تجارت اس بندرگاہ کے ذریعے کرے گا تو اس بندرگاہ کو بے پناہ ترقی حاصل ہوگی، پاکستان ایران سے پابندیاں ہٹنے کے بعد اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے امریکی کانگریس سے پاکستان کے خلاف خطاب کا موثر تدارک کیا، ”را“ کی پاکستان میں سرگرمیوں کے شواہد تیار کر رہے ہیں، نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شمولیت کے لئے بھارت کو استثنیٰ نہیں ملے گا۔ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر عتیق شیخ کی تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے چاہ بہار اور گوادر بندرگاہ کو سسٹر بندرگاہیں قرار دینے کے حوالے سے ایک ایم او یو پر دستخط کئے ہیں اور ان کے درمیان ریلوے لنک کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر گہرے سمندر کی بندرگاہ ہے اور چاہ بہار سے اس کی افادیت بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو بے بنیاد قرار دیا کہ گوادر کی ترقی کا کام سست رفتاری کا شکار ہے۔

Leave a Reply