اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دسمبر میں افغانستان پر بھارت میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیاءو استنبول کانفرنس میں پاکستان شرکت کرے گا، اڑی واقعہ کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ نے تحقیقات کی پیشکش کی تاہم بھارت کی طرف سے اس کا جواب نہیں آیا، او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم کے جائزہ کیلئے انسانی …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دسمبر میں افغانستان پر بھارت میں ہونے والے ہارٹ آف ایشیاءو استنبول کانفرنس میں پاکستان شرکت کرے گا، اڑی واقعہ کی تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ نے تحقیقات کی پیشکش کی تاہم بھارت کی طرف سے اس کا جواب نہیں آیا، او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی مظالم کے جائزہ کیلئے انسانی حقوق کمیشن بھجوانے کی پیشکش کی ہے تاہم بھارت نے اس کی اجازت بھی نہیں دی، اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا جائے، افسوس ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر لوک ورثہ میں پاکستان میں سرگرمیوں کی تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ اور یورپی یونین کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے، اقوام متحدہ سیکورٹی اور انسانی حقوق کے اہم ستون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ملٹری آبزرور گروپ کو لائن آف کنٹرول کا دورہ کرایا جائے، افسوس ہے کہ بھارت کی جانب سے مسلسل اقوام متحدہ قراردادوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، تمام اہم بین الاقوامی فورمز پر خطوط لکھے ہیں، برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعدکشمیر کے حوالہ سے 8 جولائی سے بہت مو¿ثر مہم چلائی ہے۔








