مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار

110

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو کی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ہفتہ کودفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے حکومت اور پاکستانی عوام کی جانب سے سابق صدر فیڈل کاسترو کی وفات اور ناقابل تلافی نقصان پر کیوبا کی حکومت اور عوام کیساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔