مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا ریڈیو پاکستان کو انٹرویو

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اہم معاملات پر مذاکرات سے پہلو تہی کر رہا ہے کیونکہ نئی دہلی کو علم ہے کہ اسے مذاکرات کی میز پر کشمیر اور دیگر معاملات پر بات چیت کرنا ہو گی۔ بدھ کو ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے حالیہ بیان …

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ اہم معاملات پر مذاکرات سے پہلو تہی کر رہا ہے کیونکہ نئی دہلی کو علم ہے کہ اسے مذاکرات کی میز پر کشمیر اور دیگر معاملات پر بات چیت کرنا ہو گی۔ بدھ کو ریڈیو پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے حالیہ بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بھارت ہی مذاکرات سے پیچھے ہٹ رہاہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اسے مذاکرات کی میز پر کشمیر سمیت دیگر مسائل پر بات چیت کرنا ہو گی۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت کے ساتھ عوام کے مابین روابط، ویزا، ماہی گیروں کے مسائل، تجارت، معاشی تعاون، کشمیر، سیاچن اور سرکریک کے معاملات کے حوالہ سے بات چیت کیلئے جامع مذاکرات کی شکل موجود ہے۔ سرتاج عزیز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بھارتی فوج کے سیاچن میں مفادات ہیں اور گذشتہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان سیاچن کے حوالہ سے معاہدہ طے پا گیا تھا لیکن بھارتی فوج نے اسے مسترد کر دیا۔

Leave a Reply