مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا نسٹ کے زیر اہتمام بیجنگ فورم2016سے خطاب اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و استحکام کیلئے چینی قیادت انتہائی ناگزیر ہے۔پاکستانی عوام چین کو ایک سچا اور بااعتماد دوست تصور کرتا ہیں۔دونوں ملک اس قدر قریب جڑے ہوئے ہیں کہ چینی سیکورٹی کو زک پہنچانے کے کسی بھی اقدام سے ہمیں …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا نسٹ کے زیر اہتمام بیجنگ فورم2016سے خطاب

مزید خبریں
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا نسٹ کے زیر اہتمام بیجنگ فورم2016سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاءمیں پائیدار امن و استحکام کیلئے چینی قیادت انتہائی ناگزیر ہے۔پاکستانی عوام چین کو ایک سچا اور بااعتماد دوست تصور کرتا ہیں۔دونوں ملک اس قدر قریب جڑے ہوئے ہیں کہ چینی سیکورٹی کو زک پہنچانے کے کسی بھی اقدام سے ہمیں درد محسوس ہوتا ہے۔اس سلسلے میں ہماری یکجہتی چٹان کی طرح مستحکم اور مضبوط ہے۔پاکستان نے ہمیشہ ’ون چائنا‘پالیسی کی حمایت کی ہے۔دہشت گردی کی لعنت عالمی سیکورٹی اور امن کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔چین دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا معترف ہے۔ بہتر مستقبل اور ’مشترکہ منزل‘ کے خواب کو علاقائی رابطوں اور اتحاد کے فروغ کے زریعے حقیقت میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔یہ باتیں انہوں نے منگل کو یہاں نسٹ کے زیر اہتمام بیجنگ فورم2016سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔








