مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا نیو کلیئرسپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے میکسیکو کی وزیرخارجہ سے ٹیلی فون پررابطہ

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیو کلیئرسپلائیرز گروپ کی رکنیت کیلئے عالمی سطح پرسفارتی کوششوں کے سلسلے میں جمعہ کو میکسیکو کی وزیرخارجہ کلاڈیہ رویز ماسیو سیلیناز سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور رکنیت کیلئے میکسیکو کی حمایت طلب کی اورکہاکہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے میکسیکن وزیر …

اسلام آباد ۔ 10 جون(اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیو کلیئرسپلائیرز گروپ کی رکنیت کیلئے عالمی سطح پرسفارتی کوششوں کے سلسلے میں جمعہ کو میکسیکو کی وزیرخارجہ کلاڈیہ رویز ماسیو سیلیناز سے ٹیلی فون پررابطہ کیا اور رکنیت کیلئے میکسیکو کی حمایت طلب کی اورکہاکہ پاکستان نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مشیر خارجہ نے میکسیکن وزیر خارجہ سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت کیلئے پاکستان کی مکمل صلاحیتوںکو اجاگرکیا اور کہا کہ میکسیکو نان این پی ٹی ملکوں کو بلا امتیاز این سی جی رکنیت دینے میں پاکستان کی حمایت کرے۔ میکسیکو کی وزیرخارجہ نے بغیر کسی امتیاز کے نان این پی ٹی ملکوں کو این سی جی رکنیت کیلئے پاکستان کو مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دیانی کرائی۔

Leave a Reply