اسلام آباد ۔ 14اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مصور پاکستان علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور دیا انکی شاعری ، علم اور روشنی کا بے بہا خزانہ ہے ۔ علامہ اقبال اور قائد اعظم ہمارے محسن ہیں ۔ وہ اتوار کو یہاں دفتر خارجہ میں پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن آف فارن آفس …
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن آف فارن آفس کے زیر اہتمام فن پاروں کی نمائش میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14اگست (اے پی پی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ مصور پاکستان علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا تصور دیا انکی شاعری ، علم اور روشنی کا بے بہا خزانہ ہے ۔ علامہ اقبال اور قائد اعظم ہمارے محسن ہیں ۔ وہ اتوار کو یہاں دفتر خارجہ میں پاکستان ویمنز ایسوسی ایشن آف فارن آفس کے زیر اہتمام یوم آزاد ی کے موقع پر منعقدہ فن پاروں کی نمائش کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے ۔ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ امور اعزاز احمد چوہدری نے بھی خطاب کیا اور شرکاءکا خیرمقدم کیا ، اس موقع پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کی متحدہ ہندوستان میں زبوں حالی کی وجہ سے اس کا علاج علیحدہ مملکت کے طور پر پیش کیا کہ مسلمانوں کو اپنے عقیدے اور رسم و رواج کے مطابق زندگی گزارنے کیلئے علیحدہ وطن چاہئے ، انہوں نے 1931ءمیں پاکستان کا تصور پیش کیا جو تحریک پاکستان میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔








