28.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںمشیر خارجہ سرتاج عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا پریس کانفرنس سے خطاب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 14 اپریل (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کلبھوشن یادیو کی سزا کے حوالے سے بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی دہلی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسے بیانات جاری کرنے سے باز رہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کے مابین دشمنی مزید بڑھے۔پاک بھارت تعلقات میں بڑھتے ہوئے بحران کے خاتمہ کیلئے فعال سفارتکاری کی ضرورت ہے۔بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیخلاف ملکی قوانین کے تحت مکمل شفاف انداز میں مقدمہ چلایا گیا،اسے مکمل قانونی معاونت فراہم کی گئی۔ کلبھوشن یادیو پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہچانے اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔اسے ٹھوس اور معتبر شواہد کی بنیاد پر سزا سنائی گئی ہے۔بھارتی جاسوس کو سزا دینے پر تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیںاور پاکستان کو درپیش سیکورٹی خطرات کیخلاف پوری قوم متحد ہے۔جمعہ کو مشیر خارجہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوجی عدالت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے فیصلے کے بعد بھارت کے بے بنیاد الزامات کی مذمت کی اور کہا کہ کلبھوشن یادیو کیخلاف مقدمے میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے،مقدمہ مکمل شفاف انداز میں چلایا گیا اور اسے قانونی معاونت فراہم کی گئی۔ کلبھوشن یادیوکو پاکستان میں جاسوسی اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے متعلق معتبر اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزائے موت سنائی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=50668

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں